پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کوہستان میں ملوث ملک دشمن عناصر او ر دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائےمحمد مہدی ،

shiitenews mwm protestسانحہ کوہستان میں ١٩ سے زائد معصوم اور نہتے شیعہ مسلمانوں کی شہادت اور افغانستان میں بگرام ائیر بیس پر قران کریم کی بے حرمتی مسلم امہ او ر پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کی ایک ہی کڑی ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت ملک بھر میں یوم سوگ کے موقع پر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہروں سے مقررین کا خطاب

کراچی( )سانحہ کوہستان میں ملوث ملک دشمن عناصر او ر دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،سانحہ کوہستان میں ١٩ سے زائد معصوم اور نہتے شیعہ مسلمانوں کی شہادت اور افغانستان میں بگرام ائیر بیس پر قران کریم کی بے حرمتی مسلم امہ او ر پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کی ایک ہی کڑی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مولانا علی انور جعفری،محمد مہدی،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر آج ملک بھر میں سانحہ کوہستان اور افغانستان میں قران کریم کی بے حرمتی کے خلاف یوم سوگ منایا گیا اور اس عنوان سے ملک بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مسلم امہ او ر پاکستان کے خلاف امریکی و اسرائیلی سازشوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا کہ سانحہ کوہستان میں ملوث امریکی و اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے پر امریکیوں سے تعلقات منقطع کئے جائیں،اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں امریکہ مردہ باد،اسرائیل نا منظور،دہشت گردی مردہ باد،شہدائے کوہستان کے قاتلوں کو گرفتار کرواور لبیک یاحسین علیہ السلام کے نعرے درج تھے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت یوم سوگ کے موقع پر مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد ملیر برف خانہ کے باہر ہوا جہاں ہزاروں شرکاء نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے امریکی،اسرائیلی اور ہندوستانی ایجنٹ دہشت گرد معصوم اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوہستان میں ١٩ سے زائد اور اس سے قبل پاراچنار میں ٤٥ شیعہ بے گناہوں کی شہادت حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناقص کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
مقررین کاکہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کو ایک تھپڑ پر تو از خود نوٹس لینا یاد آ جا تا ہے لیکن پاراچنار اور گلگت میں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی اثر نہیں ہوتا،ان کاکہنا تھا کہ عدلیہ اور چیف جسٹس کا کردار جانبدارانہ ہو گیا ہے جس کے سبب عام آدمی کو اس ملک میں انصاف ملنا سالیہ نشان بن چکا ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان پاکستان کے اہم ترین خطے گلگت بلتستان کو بلوچستان بنا کر ملک میں انارکی پھیلانے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوہستان میں ذخمی ہونے والوں کی نشاندہی پر ان دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے جنہوں نے سفاکیت سے ١٩ سے زائد بے گناہ انسانوں کو شہید کر دیا۔
اس موقع پر شرکاء نے امریکہ مردہ باد،اسرائیل نا منظور اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر مبنی نعرے لگائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button