پاکستانی شیعہ خبریں
قرآن و اہلبیت ؑ کانفرنس کی تشہیری مہم کے خلاف حکومتی مشینری کا حرکت میں آنا افسوس ناک ہے۔ مولانا حسن ظفر نقوی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کے ۲۵ مارچ کو کراچی نشتر پارک میں ہونے والاجلسہ عام ملت تشیع کے اتحاد کا مظہر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و اہلبیت علیہ السلام کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تشہری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں پورے صوبہ سندھ اور شہر کراچی میں پوسٹر، بینرز آویزاں کردئے گئے ہیں اور علاقوں میں وال چاکنگ بھی جاری ہے لیکن حکومتی مشینری کی جانب سے متعصابانہ روش تا حال جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں سے پوسٹر اور بینرز اتارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حکومتی مشینری کی جانب سے قرآن و اہلبیت علیہ السلام کانفرنس کے پوسٹر و بینرز اتارنا افسوسناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ جمشید ٹاون، صدر ٹاون اور گلبرگ ٹاون اور دیگر علاقوں میں عینی گواہ موجود ہیں جنہوں نے پوسٹر اور بینرز اتارتے لوگوں کو دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کل بھی حکومت کو مطلع کیا تھا کہ گاڑی نمبر 7768 پر سوار افراد شہر سے تشیع کے جلسہ عام کے بینرز اتار رہے ہیں لیکن تا حال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کیا سمجھتی ہے کہ اس قسم کی بچکانہ حرکتوں سے پاکستان کی پانچ کروڑ شیعہ آبادی کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کو دبانا نا ممکن ہے انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں او ر شیعہ جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سے آپ کے جلسہ کا ایک پوسٹر ہٹایا جائے وہاں دو پوسٹر لگائیں جہاں سے ایک بینر اتارا جائے وہاں دو بینر مزید لگائیں۔ علامہ ھسن ظفر نقوی نے کمشنر کراچی روشن شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے حکومت ایسے افراد کو لگام دے ۔