ہماری ذمہ داری بنتی ہے کے ہم اس ملک کو نجاستوں اورغلاظتوں سے پاک کریں،علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صدر علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے دورہ سندھ پر کراچی سے نواب شاھ پہنچے جہاں جلسے میں تنظیمی شخصیات جعفریہ یوتھ ،جعفریہ اسٹوڈنٹس اور شیعہ علماء کونسل کے اراکین سے خطاب کیا۔
علامہ ساجد نقوی نے اپنے خطاب ميں کہا کہ ہمارے ادارے اور پاک فوج چاہتی ہے ملک کو اس غلاظت سے صاف کرے ہم منتظر ہیں اوراگر ایسا نہ ہوا اور انکو نہ کرنے دیا گیا تو ہماری ذمہ داری بنتی ہے کے ہم اس ملک کو نجاستوں اورغلاظتوں سے پاک کریں،جس طرح امت مسلمہ کو ہم نے نجاستوں سے پاک کردیا اسی طرح ملک کو ان نجاستوں سے پاک کریں گے-
ملکی حالات پرعوام یہ سوچنے پرمجبور ہیں کہ ایک طرف تو ریاست عوام کے جانی و مالی تحفظ میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور دوسری جانب امن و امان کے ذمہ دار ادارے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں تساہل سے کام لے رہے ہیں اب بات وہاں تک پہنچ چکی ہے کے اس سے آگے بڑھنی نہیں چاہے- تشیع کے خلاف اب جو سازشیں ہو رہی ہے وہ ہمیں متنبہ کرنے کے لیے ہو رہی ہیں ہمیں بسوں سے اتار کر شناخت کر کے مارا گیا –
تم سمجھتے ہو کہ ہمیں اپنی شانخت کروانا پڑےگی تو ہم وہ بھی جانتے ہے، نیشنل ایکشن پلان بنے کے بعد یہ چاروں واقعات شیعوں کے خلاف کیوں ہوئے ؟ نیشنل ایکشن پلان حرکت میں نہیں آیا تو پھر ہم نیشنل ایکشن پلان دیں گے-
تمہاری کسی مجلس، محفل، کسی نماز میں کوئی مولوی یا ذاکر تمھارے قاتلوں کے خلاف قراداد کیوں پیش نہیں کرتا ؟کمزوری مت دکھاؤ اپنی ذمہ داری نبھاؤ اپنی محفلوں میں مجلسوں میں اپنے قاتلوں کے خلاف قرداد پیش کرو، لوگوں کو بتاؤاورایسی قوم بنو پکارا جائے تو تیار نظرآؤ-