پاکستانی شیعہ خبریں

وزارت داخلہ کا گلگت کے واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

shiitenews rehaman malik shia ullmaمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گلگت کے حالیہ فسادات فرقہ وارانہ نہیں، ان واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور کچھ فون کالز بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جنہیں وقت آنے پر منظر عام پر لایا جائے گا۔
وزير داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد ميں علماء کے وفد نے ملاقات کی اور گلگت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو

کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شواہد ملے ہیں کہ گلگت بلتستان میں فسادات کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے، سیکیورٹی صورت کے پیش نظر گلگت میں فوج طلب کی گئی اور موبائل نیٹ ورکس کو معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں جانبحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے گا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ کوہستان کے بعد جو بھی وعدے کئے انہیں پورے کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ امریکہ نے حافظ سعید سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ نہیں کیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق، رحمان ملک نے کہا ہے کہ گلگت ميں امن و امان کيلئے سيکيورٹي فورسز کي نفري بڑھا دي، گلگت ميں حاليہ فسادات فرقہ وارانہ نہيں، دہشت گرد پاکستان کو غير مستحکم کرنا چاہتے ہيں۔ وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد ميں علماء کے وفد نے ملاقات کي۔ ملاقات کے دوران رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گلگت ميں نوگو ايرياز ہيں جنہيں ختم کرنے کي ہدايات ديديں، گلگت ميں بغير اين او سي جائيداد خريدنے پر پابندي ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ گلگت ميں امن و امان کيلئے سيکيورٹي فورسز کي نفري بڑھا دی، گلگت ميں حاليہ فسادات فرقہ وارانہ نہيں ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کو غير مستحکم کرنا چاہتے ہيں، گلگت کو نشانہ بنانا شرپسندوں کا خاص مقصد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button