پاکستانی شیعہ خبریں

بیداری اُمت کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت، جھنگ لبیک یاحسین ع کی صدائوں سے گونج اٹھا

shiitenews allama raja nasir abbas jhangکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم یہاں میں امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، اگر جھنگ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہمیں مجبوراً مختار بننا پڑے گا، اگر لبنان کے پندرہ لاکھ پیرو امام انقلاب لا سکتے ہیں تو پاکستان میں ہماری تعداد پانچ کروڑ ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے

زیراہتمام پنجاب کے شہر جھنگ میں بیداری اُمت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کے بعد قدیمی امام بارگاہ سے ایوب چوک تک ریلی نکالی گئی۔ بیداری اُمت کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سیکرٹری سیاسیات علی اوسط رضوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخاق اسدی، مرکزی جنرل سیکرٹری امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان برادر محمد تقی، معروف قانون دان امجد علی کاظمی، مولانا احمد اقبال رضوی، مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل مولانا اظہر کاظمی، ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی، معروف ذاکر سید عارف حسین نقوی سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی، کانفرنس میں جھنگ کے علاوہ شور کوٹ، قائم بھروانہ، لیہ، مظفرگڑھ، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد، بھوانہ، ملہو موڑ، ملتان، کبیروالا، عبدالحکیم سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم یہاں پر امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، اگر جھنگ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہمیں مجبوراً مختار بننا پڑے گا، اگر لبنان کے پندرہ لاکھ پیرو امام انقلاب لا سکتے ہیں تو پاکستان میں ہماری تعداد پانچ کروڑ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب شیعہ قوم کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گی، ہمیں ہر جماعت نے استعمال کیا میں پوچھتا ہوں کہ ان جماعتوں نے ہمیں کیا دیا، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو پیپلزپارٹی نے کیا دیا؟ آپ کو نواز شریف نے کیا دیا؟ آپ کو چوہدری شجاعت نے کیا دیا؟ عمران خان نے آپ کے لیے کہاں آواز اُٹھائی؟ میں پوچھتا ہوں کہ ایم کیو ایم والوں نے شیعوں کے لیے کیا کیا؟ اُنہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے، یہ سال میدان میں حاضر رہنے کا ہے، ایم ڈبلیو ایم نے میدان میں آکر قوم کی مایوسیوں کو ختم کیا ہے، مجلس وحدت یکم جولائی کو مینار پاکستان پر قرآن و سنت کانفرنس منعقد کر کے بڑی بڑی جماعتوں کو حیران کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ اس پروگرام سے شہید عارف حسین الحسینی کی روح پُرفتوح شاد ہو گی۔

بیداری اُمت کانفرنس کے بعد قدیمی امام بارگاہ سے ایوب چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین، مرد، بچوں، بوڑھوں نے شرکت کی، سارا دن شہر کے مختلف علاقوں سے قافلوں نے شرکت کی، ریلی کے ایوب چوک پہنچنے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنوں نے ایوب چوک میں مجلس وحدت مسلمین کا پرچم لہرایا۔
جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button