پاکستانی شیعہ خبریں

نویں روز بھی گلگت میں کرفیو، شہید روح اللہ کی میت اسکردو پہنچ گئی سوگ کی فضاء ،

rohallaaگلگت میں آج نو یں روز بھی بدستور کرفیو نافذہے ، شہید روح اللہ کی سات روز باد میت اسکردو پہنچ گئی ۔گزشتہ روز نگر سے بازیاب ہونے والے وہابی مغویوں کا اعلٰی احکام کے حوالے کردیا گیا، وہابی مغویوں کی بازیابی میں قائد گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے مرکزی کردار اداد کیا ،جو

منگل کو مرکزی انجمن امامیہ گلگت کیا ، یک وفد کے ہمراہ نگر گئے اور مقامی علماء اور عمائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد وہا محصور ۳۳ افراد کو بخیریت گلگت پہنچے ، انہوں نے ان افراد کو سرکاری حکام کے حوالے کردیا ،اس موقع پر بازیاب ہونے والے ہونیوالے وہابی مغویوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے علماء کرام اور نگر کی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ چلاس میں ٹارگٹ گلنگ کا نشانہ گئے اسکردو کے ایک اور مسافر سید روح اللہ کی میت اسکردو پہنچنے پر شہر میں سوگ منایا گیا شہید ہونے والے روح اللہ کی نماز جنازہ امامیہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کئی اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے وفاقی داخلہ رحمان ملک کی متضاد بیانات کے خلاگ نعرے بازی کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button