شہید عمران زیدی یاحسین علیہ السلام کی صداوں میں سپرد خاک
کراچی گزشتہ شپ امریکی و سعودی نواز ناصبی وہابی کالعد م تنظیموں کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جناح پولی ٹیکنک کالج کے وائس پرنسپل سید عمران زیدی والد سید علی امام زیدی شہید ہوگے تھے جن کی نماز جنازہ مولانا پروفیسر محمد صادق رضوی کی اقتدا میں اداد کی۔
نماز جنازہ میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جنازے میں شریک عزادار لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ شہید کو کراچی کے مقامی قبرستان وادی السلام میں سپرد خاک کیا۔ جنازے میں شریک علماء علامہ عباس کمیلی ،مولانا علی انوار،مولانا حیدر عابدی،مولانا،عقیل موسٰی، اور دیگر نے عمران زیدی کی شہادت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کراچی کے صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گزشتہ ماہ میں 23ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شہید کیا جا چکا ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل امریکی نواز کالعدم جماعتوں کی آماج گاہ بن چکا ہے ۔جبکہ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے تاحال کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا نہ ہی ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات میں اس ایس ایس پی نہ ہی معطل کیا گیا اور نہ ہی اس کی خلاف کو ئی کاروائی کی گئی اورشیعہ نسل کشی روکنے کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان ،آئی جی سندھ کا کر دار بھی مشکوک ہے ۔
جبکہ مجلس وحدت مسلین جعفریہ الائینس ،سیعہ علماء کونسل نے عمران زیدی کی شہادت کی شدید مذمت اور رہنماوں کا کہنا تھا حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں نا کام ہوچکی ہے