پاکستانی شیعہ خبریں

وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کا حکم دے

social media دیا وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کو کنٹرول کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کیلئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم کنٹرول سیل کو ہدایات جاری کر دیں۔ پیر کو وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث بعض عناصر علاقہ میں موبائل فون سروس بند ہونے کے بعد ٹویٹر اور فیس بک کو منظم انداز میں اپنی پیغام رسانی اور دیگر مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیںوزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں صوبے میں سوشل میڈیاٹویٹر، فیس بک اور مختلف ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیعہ و سنی مسالک کے وہ لوگ جو فرقہ واریت پھیلانے اور ماحول کو خراب کرنے میں مصروف ہیں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور انداز میں مہم چلا رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اس درخواست پر عملدرآمد کیلئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ہدایات جاری کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ اور اسے بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button