متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردو ں کا شہید سرفراز کے جنازے پر حملہ،جنازہ سبو تاژ کرنے کی سازش
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دہشت گردوں نے آج رضویہ سوسائٹی میں شہید سرفراز کی نماز جنازہ کے موقع پر شیعہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کے تشیع جنازہ کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کی ہے۔ شیعت نیوز کے نمائندوں کی اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ۳۵ سالہ شیعہ جوان شہید سرفراز کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ میں ادا کی جا رہی تھی کہ اچانک متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردوں نے تشیع جنازہ کے شرکاء پر حملہ کر دیا اور شہید کے تشیع جنازہ کو سیاسی نظر کرنے کی کوشش کی جس پر جنازہ میں موجود عاشقان امام حسین علیہ السلام نے متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے سامنے مزاحمت کی جس کے نتیجہ میں شہید سرفراز کے تشیع جنازہ کو سیاسی نظر اندازی سے بچا لیا گیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق متحد ہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے شیعہ نوجوانوں اور جنازے میں شریک متعدد شیعیان حیدر کرار کو سخت الفاظ میں دھمکیاں دی ہیں۔
ایک عینی شاہد نے شیعت نیوز کے نمائندے ست بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے چند شر پسند عناصر نے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ کع کفن کے بجائے متحدہ قومی موومنٹ کے جھنڈے سے ڈھانپنے کی کوشش کی جس پر تشیع جنازہ میں موجود شرکائے جنازہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے کفن پر قرآنی آیات موجود ہیں لہذٰا کفن کے اوپر کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہ لگایا جائے جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردوں نے شیعہ نوجوانوں پر حملہ کر دیااور ہنگامہ آرائی کی۔
شہید سرفراز کے تشیع جنازہ پر حملہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردوں کا تعلق گلبہار سیکٹر سے بتایا جاتا ہے کہ جنہوں نے شہید کے جنازہ کو سیای نظر کرنے اور سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کی۔
دوسری جانب شیعہ ملی و قومی تنظیموں نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ شہداء کے جنازوں کو سبو تاژ کرنے کی بجائے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شیعہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد ٹولہ متحدہ قومی موومنٹ میں موجود ہے جو شہر کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول کرتا ہے اور شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں سرگرم عمل ہے۔شیعہ رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے قائد الطاف حسین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے شہید سرفراز کے تشیع جنازہ پر حملہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی تو ملت جعفریہ ملک بھر میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہید کے جنازے پر فیڈر بی ایریا انچولی سوسائٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور تشیع جنازے کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے تھے۔