مضامین

بلیک واٹرچاہے کسی بھی نام سے ہو پاکستان کی غیر ت مند قوم اُسے اپنی سرزمیں پرہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

black

مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہید ی نے کہا کہ بلیک واٹر کسی بھی نام یا کسی بھی کمپنی کے شیلٹر میں ہوں پاکستان کی غیر ت مند قوم اپنے ملک میں اُن کی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ مرکزی دفتر العارف ہاؤس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلیک واٹر کا ماضی انتہا ئی بھیانک اور امریکی بربریت و دہشت کی علامت ہے

 جس نے عراق سمیت متعدد ممالک میںخون کی ہولیاں کھیلی ہیں۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ بلیک واٹر نام بدل کرآئے اور پاکستانی قوم کے مفادات کو نقصان پہنچائے۔ پاکستان میں بڑھتا ہوئے امریکی اثرورسوخ اور بلیک واٹر کی زیر زمین ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف تمام محب وطن جماعتوں کو ایک ہوجانا چاہیے۔ امریکی فورسز اور بلیک واٹر دنیا کے جس بھی خطے میں گئی وہاں کی تباہی و بربادی کا بیغام دے کر گئیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے اعترافی بیان کے بعد امریکی مفادات کے محافظ وزیروں کو چلوبھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے اور اپنی وزارتوں سے فی الفور مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔ پاکستان کی قوم غیر ت مند اور باحمیت قوم ہے جو کبھی بھی اپنی آزادی اور خود مختاری کو چند ڈالروں کے حوض نہیں بیچ سکتی اور جو بھی اس طرح کے اقدام کرے گا اُسے قوم کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button