پاکستانی شیعہ خبریں

مچھ: دہشتگردوں کی فائرنگ۔ محمد سہیل نامی شیعہ مومن فائرنگ سے شہید

shiitenews shaheedنمائندہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے اطراف میں واقع علاقہ جو مچھ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی حالیہ دہشتگردی کے سبب ایک مومن محمد سہیل ولد محمد عرفان بنگش شہید ہوگئے۔

مزید اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے مجید وارڈ مچھ کے رہائشی شیعہ مومن محمد سہہیل ولد محمد عرفان بنگش کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ دہشتگردوں نے شیعہ مومن محمد سہہیل ولد محمد عرفان بنگش پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد محمد سہیل ولد محمد عرفان بنگش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

ملک پاکستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کو فرقے کی بنیاد پر دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے مگر ملک پاکستان کی حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہے ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button