ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے اعلی سطحی وفود کی ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی اور محسن شہریار شریک تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ کے چار ناموں کا اعلان کردیا گیا
دونوں جماعتوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، مسقبل میں باہمی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا پیغام پہنچاؤں گا۔