پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں امام خمینی (رہ)کے پیروکاروں نے ہمیشہ ظلم و استبداد کے نظام کے خلاف قیام کیا، علامہ حسن ظفر نقوی

hasan zafar majlisکراچی ( ) امام خمینی نے انسانی روحوں میں انقلاب برپا کیا، امام خمینی نے وقت کے طاغوت کے خلاف ایک قیام کی بنیاد ڈالی جو مستضعفین کے لئے امید ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے برسی امام خمینی(رہ) کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا، انچولی میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل فاضل موسوی،پولٹیکل سیکر ٹری سید اصغر زیدی ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل ذکی ہاشمی، علامہ نقی نقوی و دیگر رہنماؤں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کا پیغام ہے کہ کسی بھی مظلوم کی مدد کے لئے ہمیں پیچھے نہیں ہٹنا ہے، ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں،انہوں نے کہا کہ آج لبنان کے عیسائی اور اہلسنت بھی فرزند خمینی سید حسن نصراللہ کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں، لہٰذا ہمیں بھی ایسے ہی کردار کا مالک بن کر لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیئے۔
علا مہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ امام خمینی(رہ) فقط ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ امام خمینی(رہ) اس دور میں پائی جانے والی ایک ایسی فکر کا نام ہے کہ جو ہر مظلوم کی پناہ گاہ ہے، امام خمینی(رہ) نے وقت کے طاغوت کے خلاف ایک ایسے قیام کی بنیاد ڈالی جو مستضعفین جہان کے لئے ایک امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عالم انسانیت میں آنے والی بیداری کی تحریکیں امام خمینی(رہ) کے افکار و کردار کی بدولت ہیں، آج مصر جاگ رہا ہے، تیونس کے مسلمانوں نے اپنے وطن کوآزاد کرایا ہے، یمن میں تحریک جاری ہے، بحرین کی تحریک زورپکڑ رہی ہے، لیبیا کا ڈکٹیٹر مارا جا چکا ہے، درحقیقت ان سب تحریکوں کا اصل مرکز و محور امام خمینی (رہ)کی ذات ہے۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ آج امام خمینی ہمارے درمیان نہیں لیکن ان کے جانشین ،ولی امر مسلمین جہان، رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ہماری قیادت کررہے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ان کی قیادت کی بدولت اس دنیا کے تمام لوگ شیطان بزرگ امریکہ کا زوال دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خمینی اوی خامنہ ای کا پیروکار بننا آسان نہیں ہے، کیونکہ یہ دین خدا کی ہر حد پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہیں، فقط ان کا نام لینے سے کوئی ان کا پیروکار نہیں بن سکتا، جب تک ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اخلاقیات پر عمل نہ کرے، ظالموں سے برات کا اظہار نہ کرے اور مظلومین کی مدد نہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button