مضامین

ملت جعفریہ گورنر ہاوٴس اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کا گھیراوٴ کرے گی

shiite-jafaria-alliance-300x199

سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی،علامہ آفتاب حیدر جعفری،مولانا شبیر میثمی ،مولانا رجب علی بنگش، مولانا اظہر نقوی ،اور علامہ جعفر رضا کا احتجاجی ریلی سے خطاب۔ سانحہ عاشور کے شہداء کے قاتلوںاور ان کے سر پرستوںکو فوری گرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے ،٩ اپریل اور ٢٧ دسمبر سمیت لیاری گینگ وار کے ملزموں کو چھوڑنے والے وزیر داخلہ کا ملت جعفریہ کے بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کا عمل قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا ظہار سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان سینیٹر علامہ عباس کمیلی ،علامہ آفتاب حیدر جعفری،علامہ فرقان حیدر عابدی ،مولانااظہر نقوی،مولانارجب علی بنگش ، مولانا شبیر میثمی اور علامہ جعفر رضا نے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی رہائی اور شہدائے عاشور کے قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،احتجاجی ریلی خراسان سے بعد نماز مغربین نکالی گئی جو کہ نمائش چورنگی پر علامتی دھرنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی،واضح رہے کہ ریلی کا اعلان سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان نے کل خوجہ مسجد پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ متعصب حکومت اگر اپنے اقدامات سے باز نہ آئی تو ملت جعفریہ گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ کرنے پر مجبور ہو گی اور کسی بھی قسم کے سنگین حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ ملت جعفریہ کو بتائیں کہ آخر لیاری گینگ وار میںملوث عناصر کو تو رہا کیا گیا ہے لیکن شیعہ بے گناہ جوانوں کو گرفتار کر کے وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر سانحہ عاشور کے اصل مجرموں کو فوری طور پر بے نقاب نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ عاشورا بم دھماکہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حد تو یہ ہے کہ آج کئی روز گذر جانے کے بعد بھی عاشورا کے روز سیکوریٹی پر معمور اداروں کے اہلکاروں اور اعلیٰ افسروں کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کاروائی کا نہ ہونا حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے ؟انہوں نے ناظم کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام سے قبل سانحہ عاشور کی جگہ شہدائے عاشور کی یادگار تعمیر کریں۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آفتاب حیدر جعفری نے کہا کہ سانحہ عاشورا بم دھماکے کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں سمیت نااہل انتظامیہ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کرنے جیسی گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمل ہے ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ حکومت اور پولیس کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ حکومت سانحہ عاشور کے بعد سے اب تک ہونے والی تحقیقات کو منظر عام پر لائے اور عوام کو بتائے کہ سانحہ عاشور کے پیچھے کون سے عناصر کار فرما ہیں اس موقع پر علامہ جعفر رضا نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ سانحہ عاشور کو سیاسی جماعتوں کے لئے سیاست کے لئے نہیں چھوڑے گی اور سانحہ عاشور پر سیاست چمکانے والوںکو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ سانحہ عاشور پر اپنے سیاسی مفادات سے پرہیز کریں اور ملت جعفریہ کے ذخموں میں مزید اضافہ نہ کریں ،شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمولانا شبیر میثمی نے کہا کہ ملت جعفریہ عزاداری کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور عزاداری کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام ہماری شہہ رگ حیات ہے اور عزداری کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملت جعفریہ ملک بھر میں سراپا احتجاج بن جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شہدائے عاشور کے لئے امدادی رقوم کو٥ لاکھ سے بڑھا کر ٢٥ لاکھ روپے کرے،اس موقع پر عزاداران سید الشہدا علیہ السلام نے لبیک یا حسین علیہ السلام ،امریکہ مردہ باد،اسرائیل نامنظور،دہشت گردی مردہ باد،نا اہل انتظامیہ مردہ باد،متعصب حکومت مردہ بادسمیت شیعہ سنی بھائی بھائی اور بے گناہ شیعہ اسیروں کی رہائی کے لئے نعرے بھی لگائے،اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کی اعلیٰ قیادت سمیت سلمان مجتبیٰ ،شبر رضا ،یاسر رضا اور آصف عباس کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button