پاکستانی شیعہ خبریں

امریکہ، اسرائیل، بھارت اور سعودی حکومت ہمارے دشمن ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

allama raja nasir abbasایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بریلوی پاکستان کا وزیر مذہبی امور بن جائے تو جیل میں بھیج دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں شیعہ اور بریلوی بھائیوں کو کمزور کرنا پاکستان کی قدرتی دفاعی لائن کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ جامع مسجد کرشن نگر اسلام پوره میں مومنین کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قانون ہے کہ جس نے اپنے وقت اور زمانے کو نہیں پہچانا ہے، وه زمانے کے فتنوں اور سختیوں سے خود کو محفوظ نہں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مومن کی علامت یہ ہے کہ وہ زمانے میں ہونے والے بڑے سے بڑے حادثے سے بھی نہیں گھبراتا کیونکہ وه حالات اور وقت کی معرفت رکھتا ہے۔ ہمیں بھی ہمیشہ متوجہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنے زمانے سے باخبر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر کوئی امن پسند ہے۔ ہمیں آج دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے اپنے دشمن، دوست اور رہنما کی بہت اچھے طریقے سے شناخت کرنا ہو گی۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ہمیں زمانے کی معرفت حاصل کرنا ہو گی، تاکہ اس وقت اپنی ذمہ داریوں کا درست تعین کر سکیں۔

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ اپنے دشمن کی پہچان ضروری ہے۔ مشکلات اور مصائب کا روز بروز بڑھتے جانا دشمن کے وجود کی دلیل ہے۔ اس لئے دشمن کی درست شناخت کرنا ہو گی، جس کے بغیر مقابلہ کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت کی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کرنے میں سب سے اہم اور بنیادی کام دشمن کو پہچاننا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن امریکہ، اسرائیل، بھارت اور سعودی حکومت ہے۔ یہ وہ دشمن ہیں جو پاکستان، ملت مسلمان اور علی (ع) کے چاہنے والوں کے دشمن ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مشکل یہ ہے کہ دشمن مضبوط بھی ہے اور منظم بھی۔ امریکہ اور اسرائیل کی شکل میں انسانیت کے دشمن ہیں۔ بھارت پاکستان کے وجود کو زمین سے مٹانا چاہتا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت دنیا سے محبت محمد و آل محمد کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملت اسلامیہ کو داخلی طور پر کمزور کیا گیا۔ دشمنان پاکستان نے شیعہ اور بریلوی کو مدنظر رکھ کر لشکر بنائے۔ ایک خاص سوچ اور فکر کے تحت اسلام اور جہاد کے نام پر پاکستان، اور اسلام مخالف گروہوں کی تربیت کی گئی، جن کو پاکستان میں لوگ طالبان کے نام سے جانتے ہیں۔ ان کی تربیت امریکہ نے کی اور آج یہ حالت ہے کہ یہ کرائے کے قاتل خریدے اور فروخت کیے جاتے ہیں۔

پاکستان کی سالمیت اور اندرونی خانہ جنگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام اور تحفظ میں شیعہ اور اہل سنت بریلوی برادران نے اہم کردار ادا کیا اور ہر طرح کی قربانیاں دیں۔ مگر جب پاکستان وجود میں آگیا تو وہ لوگ جو پاکستان کے مخالف تھے، انہوں نے طاقت و قدرت کے تمام وسائل پر قبضہ کر لیا اور قربانی دینے والے حکومتی اور انتظامی امور سے الگ کر دیئے گئے۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اب بھی اگر ایک بریلوی پاکستان کا وزیر مذہبی امور بن جائے تو جیل میں بھیج دیا جاتا ہے۔۔ پاکستان میں شیعہ اور بریلوی بھائیوں کو کمزور کرنا پاکستان کی قدرتی دفاعی لائن کو ختم کرنے کے مترادف ہے کیونکہ شیعہ اور بریلوی کا کسی پاکستان دشمن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جوانوں کی بیداری کا وقت ہے۔ دشمن اس قوم سے جوان چھین رہا ہے۔ جوانوں کے کردار پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ وہ جوان جو قرآن و اہل بیت علیھم السلام سے زندگی کے اصول لیتے تھے، ان کو دشمن بدکردار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے جوانوں کو دشمنوں کے ہاتھوں سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیداری کی تحریک چل چکی ہے قوم کو بیدار اور آگاہ ہو کر متحد اور منظم ہونا ہو گا۔ ہماری تعداد کے سامنے دہشتگرد اور استعمار پرست آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں، پاکستان میں اہل تشیع پانچ کروڑ ہیں۔ منظم ہو کر بیداری اور تیاری سے دشمن کو شکست دیں گے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نام سے چلنے والی بیداری کا جو سلسلہ پاراچنار کے مظلوموں کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے شروع ہوا تھا۔ بھکر، ڈی آئی خان، کوئٹہ، کراچی اور گلگت و بلتستان کے مظلوموں کے زخموں پر مرحم رکھتے ہوئے آج ملت پاکستان کے مظلوموں کے لئے روشنی کی ایک کرن بن چکی ہے۔ یکم جولائی کردار امام حسین علیہ سلام اور سیرت جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نبھاتے ہوئے مرد و زن، بچے اور بوڑھے شریک ہوں گے۔ لاہور مینار پاکستان میں غیرت مند اور محب وطن پاکستانیوں کا اجتماع دشمنوں کو مایوس کرے گا۔ قرآن و سنت کانفرنس ملت مظلوم کے منظم اور متحد ہو کر کامیابی کے راستے پر چلنے کا دن ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button