پاکستانی شیعہ خبریں
آئی ایس او کا پارا چنار کے تعلیمی اداروں کو پشاور بورڈ سے منسلک کرنے کا مطالب
پشاور ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم اظہر بنگش کا کہنا ہے کہ کوہاٹ بورڈ کی کارکردگی سے پارا چنار کے طلباء اور عوام مطمئن نہیں، گورنر فوری طور پر نوٹس لیں
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم اظہر بنگش نے پشاور ڈویژن کے یونٹس اور ڈویژنل کابینہ کے مشترکہ فیصلہ سازی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار کے طلباء اور عوام کوہاٹ بورڈ کی کاکردگی سے بالکل مطمئن نہیں اور وہ پشاور بورڈ سے منسلک ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لہذا ہم گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارا چنار کے تعلیمی اداروں کو فوری طور پر پشاور بورڈ سے منسلک کیا جائے تا کہ پارا چنار کے طلباء کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا سدِباب ہو سکے