پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ نے سعودی مفتی اعظم کے فتوے کو مسترد کردیا

sspگستاخانہ فلم کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان میں عاشقان رسول احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ اور دیگر کالعدم جماعتوں کی جانب سے امریکی قونصلیٹ کی طرف احتجاجی مارچ کیا گیا۔ اس احتجاجی مارچ میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس چوکیوں کو نذر آتش کیا گیا اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس مظاہرے میں کالعدم جماعتوں کا یہ طرز عمل دراصل سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کے اس امریکی نواز فتوے کی نفی ہے کہ جس میں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کےخلاف اھل اسلام کے مظاہروں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دفاع میں امریکہ میں بنائی گئی توہین آمیز فلم کےخلاف مظاہروں کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے مظاہروں کی اجازت اسلام اور سنت رسول میں نہیں دی گئی ہے۔ گرچہ سعودی مفتی نے امریکی توہین امیز فلم کی مذمت کی ہے لیکن کہا ہے کہ مسلمانوں کو احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز آل شیخ کا یہ غیر اسلامی فتویٰ ایسے عالم میں سامنے آرہا ہے جبکہ ساری امت مسلمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئی ہے اور اس راہ میں کئی شہید بھی پیش کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button