پاکستانی شیعہ خبریں

دادو معروف شیعہ بزرگ سیٹھ عبرت حسین ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

shaheedشیعت نیوز نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ سندہ کے شہر دادو میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف شیعہ بزرگ سیٹھ عبرت حسین شہید ہوگئے۔

صوبہ سندھ کے شہر دادو میں آج شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دادو شہر کے بزرگ سیٹھ عبرت حسین کو آج امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ناصبی وہابی دہشتگردوں نے سیٹھ عبرت حسین کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیٹھ عبرت حسین موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کے میت کو ان کے گھر منتقل کیا جاچکا ہے ۔جبکہ شہید کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دادو میں ادا کی جائے کئی

یاد رہے کہ سیٹھ عبرت حسین شہر میں ملت تشیعُ کا معاشی سرمایہ تھے جو آج دہشتگردوں کی دہشتگردوں کی نظر ہوگئے۔ علاقے میں فروغ عزاداری سے لے کر شیعہ سُنی وحدت تک تمام اخلاقی زمہ داری شہید سیٹھ عبرت حسین با خوبی انجام دیں رہے تھے۔

واضع رہے کہ سندھ جو کہ صوفیاء کی سرزمین سمجھی جاتی ہے مسلسل دہشتگردوں کی ناپاک دہشتگردی کے نشانے پر ہے۔ قلندر کی سرزمین شیعان حیدر کرار کے خون سے رنگین ہوتی جارہی ہے مگر خاموشی ایسی طاری کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ حکومتی اور سکیورٹی اداروں کی ناہلی پوری ملت پر عیاں ہوچُکی ہے۔ چُن چُن کر ملت تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عارضی حکمرانوں اور ریاست کے ٹھیکیداروں کو سوچنا چاہیے کہ اگر ملت تشیع کے ساتھ جاری برتاو بڑی تبدیلی یا بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button