پاکستانی شیعہ خبریں

سرگودھا میں علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر مسجد و امام بارگاہ کی سیل توڑ دی گئی

سرگودھا میں جمعہ کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر نوجوانوں نے ایک سال سے سیل کی گئی مسجد کی سیل (بندش)توڑ دی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں واقع مسجد و امام بارگاہ علی ولی اللہ کمپلیکس کی ایک سال سے جاری بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی سات بلاک سے نکالی گئی جبکہ خوشاب روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیاجس میں مطالبہ کیا گیا کہ سرگودھا کی مسجد و امام بارگاہ علی ولی اللہ کی بندش کا خاتمہ کیا جائے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکم دیا کہ مسجد کی سیل توڑ دی جائے جس پر احتجاجی دھرنے میں شریک نوجوانوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مسجد کی بندش کا خاتمہ کرتے ہوئے سیل کو توڑ دیا۔
واضح رہے کہ سرگودھا کی مسجد و امام بارگاہ علی ولی اللہ کمپلیکس کو ایک سال قبل ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس انتظامیہ اور ڈی پی اور اور ڈی سی او کے ساتھ مل کر سیل کر دیا گیا تھا ۔تاہم آج علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر مسجد کی سیل (بندش )کو توڑ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button