پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ چلاس، دہشتگردوں کی بربریت پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ویڈیو میں درجنوں حملہ آور نظر آرہے ہیں، جو کافر، کافر، شیعہ کافر کے نعروں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بے گناہ اور نہتے افراد پر فائرنگ کر رہے ہیں۔
چلاس میں 3 اپریل کو پیش آنے والے انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں فرقہ پرست دہشتگردوں نے انسانیت کو شرما دینے والی ایک کارروائی میں 6 بسوں میں سوار درجنوں اہل تشیع افراد کو اتار کر اندھا دھند فائرنگ اور پتھروں سے حملے کر کے شہید کردیا تھا۔ جبکہ بعض افراد کو قریبی دریا میں پھنک دیا گیا اور لوگوں کی موجودگی میں بسوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ منظر عام پر آنے والی سانحہ چلاس کی اس ویڈیو میں درجنوں حملہ آور نظر آرہے ہیں، جو کافر، کافر، شیعہ کافر کے نعروں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بے گناہ اور نہتے افراد پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بسوں کو بھی نذر آتش ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم کہیں بھی حکومتی رٹ کا نام و نشان تک نظر نہیں آ رہا جبکہ درجنوں درندہ صفت دہشتگرد سرعام ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، مزکورہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مزید آسانی ہو گئی ہے تاہم دیکھنا یہ ہو گا کہ حکام اس سلسلے میں کس قسم کے اقدامات کرتے ہیں۔

(قارئین کیلئے مزکورہ ویڈیو کا لنک ذیل میں پیش کیا جارہا ہے)

Saneha Chalas – 13 April 2012

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button