پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ امریکی سعودی نواز دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ عالم دین مولانا نور علی نورانی اغواء

shiitenews shia kidnapingشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گزشتہ دن امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ عالم دین مولانا نور علی نورانی اغواء شیعہ عالم دین کا تعلق صوبہ سندھ کے ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ سے ہے ۔مولانا نور علی نورانی کئی برسوں سے کوئٹہ شہر میں مبلغ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔منگل کی شا م مولانا نور علی نورانی کو ان کے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیاہے ۔اہل خانہ کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں ایف ،آئی ،آر درج کرائی جاچکی ہے ۔تاحال شیعہ عالم دین مولانا نور علی نورانی کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ۔واضح رہے کے صوبہ بلوچستان امریکی سعودی نواز طالبان سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی آمجگاہ بن چکا ہے ۔جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارر ان دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سزا دینے کے بجائے ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button