پاکستانی شیعہ خبریں

قرآ ن و سنت کانفرنس! پنجاب حکومت کی سست روی،سیکورٹی کے ناقص اقدامات پر ملت جعفریہ کو تشویش

panjab-scurityیکم جولائی کو مینار پاکستان میں ہونے والا ملت جعفریہ کا عظیم الشان اجتماع ”قرآن و سنت کانفرنس” کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی سست روی کے باعث سیکورٹی خدشات پر ملت جعفریہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں یکم جولائی کو ہونے والی عظیم الشان قرآن و سنت کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے سر مہری اور سست روی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے قرآن و سنت کانفرنس کے موقع پر کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات ناقص ترین ہیں جس پر ملت جعفریہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت قرآن و سنت کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے تحت سیکورٹی کے خاص اقدامات کئے جائیں۔
شیعت نیو ز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مبارک موسوی نے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیںجبکہ ایک ایسے وقت میں کہ جب ملک میں دہشت گردانہ کاروائیاں ہو رہی ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکورٹی اقدامات نہ کرنا اور سست روی کا مظاہرہ کرنا حیرت انگیز ہے،ان کاکہنا تھا کہ لاہور کے مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں مسلسل ایسی خبریں شائع ہو رہی ہیں جن میں سیکورٹی خدشات کی بات کی گئی ہے تاہم پنجاب حکومت کی سست روی کے باعث تاحال قرآن و سنت کانفرنس کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔
دوسری جانب قرآن وسنت کانفرنس کے انعقاد اور سیکورٹی اقدامات کے لئے وحدت اسکاؤٹس اور امامیہ اسکاؤٹس کے جوانوں نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں تا کہ کسی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی کے نقصانات کو کم سے کم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button