اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری ہمارا آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔حکومت کی طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے مراسم کو ادا کیا جائے ،صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیاسیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہیں۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ۔ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عبادات کو آزادی سے سر انجام دینا ہر لحاظ سے درست اور قانون کے مطابق ہے ۔صدر، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان صوبائی حکومتوں کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button