پاکستانی شیعہ خبریں
پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز
پاکستانی مسلمانوں نے ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کا آغاز کردیا ہے ۔رمضان المبارک روایتی مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔رمضان اسلامی کیلینڈر کا نواں مہینہ ہے ۔اس مقدس مہینے مین ہر بالغ مردوعورت پر روزے رکھنا واجب ہوتا ہے ۔اس ماہ افطاری وسحری کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔رمضان المبارک میں مساجد بھی نمازیوں سے بھر جاتی ہیں ۔اس ماہ میں شب قدر بھی ہے ۔مسلمان رہنماوں نے اس ماہ کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔یہ مسلمانوں کی روحانی و جسمانی تربیت کا مہینہ ہے