پاکستانی شیعہ خبریں

ایم کیو ایم کے وفد کی علامہ طالب جوہری اور علامہ عباس کمیلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

kumaili talib juhriشیعہ علمائے کرام سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ علمائے کرام و عوام اپنے اتحاد کے ذریعے ملک دشمن عناصر کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب اور صغیر احمد نے علامہ طالب جوہری اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر مولانا حسین مسعودی، مولانا باقر حسین، علامہ زہیر عباس عابدی اور مرکزی تنظیم عزا کے جنرل سیکریٹری سلمان مجتبیٰ اور ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد، جوائنٹ انچارج محمد دلاور، دیگر ارکان منظر مہدی، چچا وحید اور محمد ناصر یامین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ فسادات میں معصوم شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا اور فرقہ وارانہ فسادات کو ملک میں قائم امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا گیا۔

اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت فرقہ وارانہ فسادات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لہٰذا تمام علمائے کرام کو چاہئے کہ وہ اپنے خطبات خصوصاً مجالس میں بھائی چارے، امن امان اور باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنے کا درست دیں اور اشتعال انگیز تقاریر و بیانات سے گریز کرکے اپنے اتحاد کے ذریعے ملک دشمن عناصر کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بنادیں اس موقع پر ہلاک ہونے والے افراد کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button