پاکستانی شیعہ خبریں

بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کے انتقال پر ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے سہ روزہ سوگ کا اعلان

shiitenews raja nasir mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بزرگ عالم دین، مفتی جعفرحسین اور شہید قائدکے ساتھی سید علی الموسوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ملت جعفریہ پاکستان کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سید علی الموسوی کی زندگی سیرت اہلبیت علیھم السلام کا عملی نمونہ تھی۔ان کی خدمات کو بہت دیر یاد رکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید علی الموسوی کے انتقال پر ملال پر پوری قوم کو تعزیت پیش کرتی ہے۔ سید علی الموسوی کی وفات پر ایم ڈبلیو ایم سہ روزہ سوگ منائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close