پاکستانی شیعہ خبریں

مسلم لیگ ق کی جانب سے آج ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں افطار ڈنری

mwm pmlqمسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں سوموار کو افطار ڈنر دیں گے۔ مسلم لیگ ق کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور علامہ امین شہیدی سمیت بارہ افراد کو افطار ڈنر پر مدعا کیا گیا ہے۔ افطار ڈنر کے موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماء ملکی سیاسی صورتحال، ملک کو درپیش چیلنجز اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین آئندہ انتخابات پر بھی گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ یکم جولائی قرآن و سنت کانفرنس کے بڑے پروگرام کے بعد ایم ڈبلیو ایم ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور ثابت کیا ہے کہ وہ شیعیوں کی ایک بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ہم خیال، ایم کیو ایم اور اب مسلم لیگ ق کی ملاقات ہونے جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button