پاکستانی شیعہ خبریں

چودہ اگست ہمارے لئے ایک عظیم دن ہے آج اللہ نے ایک نعمت برصغیر کے مسلمانوں کو عطاء کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

pakistan zindabadآج یوم آزادی ہے شاید ہمیں آزادی کی نعمت کا اتنا احساس نہ ہوں جتنا انہیں احساس ہے جو غلامی کی زندگی گذار رہے تھے جو عالمی استکبار اور ہندووں کے شکنجے میں تھے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑا قربانیاں دیں جنکے گھر لٹے جنہوں نے ناموس کی قربانیاں دیں جولوٹے پھٹے اس پاک سرزمین پر آئے جتنا انہیں آزادی کی نعمت کا احساس ہوگا شاید ہمیں نہ ہو
آزادی اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت اور حق ہے جسے اللہ نے انسانوں کو دیا ہے کہ وہ آزادرہے
اظہار خیال اور بیان کی آزادی،عقیدے کی آزادی،لکھنے کی آزادی اس حد تک ہے کہ اس کی حدود کا تعین عدال کرتا ہے یعنی ایسی آزادی جو ظلم نہ بن جائے
چودہ اگست ہمارے لئے ایک عظیم دن ہے آج اللہ نے ایک نعمت برصغیر کے مسلمانوں کو عطاء کی اور اسلام و مسلمان کے نام پے یہ مملکت خداداد پاکستان ہمیں نصیب ہوئی
یہ مملکت اتحاد و وحدت اور ایک عظیم لیڈرشب کی وجہ سے ہم حاصل کرسکے، اگر آج بھی یہ اتحاد و وحدت باقی رہتا تو ہم بہت ترقی کرچکے ہوتے ۔
آج وطن کی ترقی کے لئے اتحاد ووحدت ،وطن دوستی کی ترویج،دینی اور قومی قدروں کی پاسداری اور شفاف جمہوری نظام کی اشد ضرورت ہے
ہماری دعا ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں سربلند ہو اور ہر حوالے سے سب سے آگے نکلے ہماری دعا ہے کہ اس ملک میں امن ہو ترقی ہو بھائی چارگی ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button