پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان: شیعہ مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی،غیر اعلانیہ کرفیو نافذ

curfew-imposed-after-12-killed-in-gilgit-and-chilas-1333459618-7595گلگت بلتستان کے تمام اندرونی اور خارجی راستوں کو آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور گلگت بلتستان میں بدھ کے روز مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کاکہناہے کہ گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث گلگت بلتستان کے تمام اندرونی اور خارجی راستوں کو آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے تا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کی لہر کو روکنے اور ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں مدد ملے۔
ایک سینئر پولیس افسرعلی شیرنے زرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف واقعات میں تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا کا چکا ہے جبکہ یہ واقعات چار روز قبل با بو سر کے مقام پر ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کہ جس میں 19افراد شہید ہو گئے تھے کے بعد وقوع پذیر ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں تمام تر شہید ہونے والے افراد شیعہ تھے ۔
دوسری جان اعلیٰ حکام نے غیر اعلانیہ کرفیو کی تردید کی ہے جبکہ عوام کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہ ہونے کے ساتھ ساتھ تمام تر بازار اور کاروبار کے مراکز کو مکمل بند کروا دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکا ر سمیت پولیس کی بھاری نفری سڑکوں پر گشت کر رہی ہے۔
منگل کے روز دو تاجر عبد الحلیم اور مرزا فائرنگ کے واقعہ میں قتل ہو گے تھے جن کا تعلق سوات کے علاقے سے بتایا جاتا ہے اور وہ کاروبار کی غرض سے گلگت بلتستان آتے تھے۔
پولیس آفیسر شیر علی نے بتایا ہے کہ تاجروں کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
منگل کے روز ہی پیش آنے والے دوسرے حادثے میں فرنٹیئر پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ ہوا جس میں منظور نامی سپاہی موقع پر جاں بحق اور شجاعت نامی سپاہی شدید زخمی ہو گیا ،یہ حملہ ڈپٹی کمشنر خومر کے دفتر کے باہر پیش آیا۔
بدھ کے روز حکام کی طرف سے لاؤڈ اسپیکرز پر اعلانات کے زریعے عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ عوام اپنے کاروباری مراکز بند رکھیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں غیر اعلانیہ کرفیو کا نفاذ بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کو قابو کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button