سانحہ یوم القدس؛ امریکی قونصل جنرل کے خلاف ایف آئی آر کے لیے قانونی درخواست ضلعی کورٹ میں درج
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ تصور حسین ایڈوکیٹ نے مقامی عدالت میں ایک قانونی درخواست دائر کی ہے ۔اس درخواست نمبر 1585/2012 کے زریعے استدعا کی گئی ہے کہ سیکشن 22-A کے تحت امریکی قونصل جرنل کے خلاف ایف آئی آر کرنے کی اجازت دی جائے ۔28رمضان المبارک بمطابق 17اگست 2012 جمعۃ الوداع کے روز کراچی یونیورسٹی کے طلباء اور نزدیکی علاقوں کے مکین بسوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلتے کی صورت میں یوم القدس کی مرکزی ریلی میں شرکت کے لیے رواں دواں تھے ۔جب یہ قافلہ سفاری پارک کے قریب پہنچا تو ایک بم دھماکہ ہوا ،دھماکہ کے نتیجے میں متعد د افراد زخمی اور اب تک تین افراد شہید ہوچکے ہیں۔یوم القدس ریلی کے منتظمین اور متاثرہ افراد کے ورثاء نے کراچی میں مقیم امیکی قونصل جرنل کو اس سانحہ کا زمہ دار قرار دیا ہے ،ڈسٹرکٹ سیشن جج ضلع شرقی نے اس درخوست کی سماعت کے لیے 28 اگست کا اعلان کیا ہے ۔