اسکردو ائیر پورٹ مردہ باد شیطان ملک کے نعروں سے گونج اٹھا
اسکردو ائیر پورٹ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے اسکردو ائیر پورٹ پر پہنچنے پر مردہ باد شیطان ملک کے نعروں سے گونج اٹھا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسکردو ائیر پورٹ پر موجود سیکڑوں غم و غصہ سے بھرپور نوجوانوں جن میں طلباء،غیر ملکی سیاح شامل تھے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے اسکردو ائیر پورٹ پہنچنے پر ’’شیطان ملک مردہ باد‘‘ کے زبردست نعرے لگائے اور سخت احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دس روز سے طلباء اور سیاح گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور سفر نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوز پر شائع ہونیو الی خبر کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک دس روز سے مصیبت میں پھنسے ہوئے مسافروں کو دھوکہ دیتے ہوئے نکل گئے اور اسلام آباد جانے والے طیارے میں سوار ہو گئے جس کے بعد مشتعل مسافرین نے شدید ہنگامہ آرائی کی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسکردو اس لئے پہنچے تھے کہ وہاں پر موجود سیاحوں اور طلباء جو کہ چھٹیاں گزارنے گلگت بلتستان آئے تھے ان کی واپسی کے انتظام کے لئے سی ون تھرٹی طیارے کا انتظام کیا جائے ۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں شیعہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کے واقعات کے بعد سے احتجاجاً سڑکیں بند ہیں جس کے سبب طلباء ائیر پورٹ کا رخ کر رہے ہیں لیکن وہاں بھی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک طیاروں کو مسئلہ حل نہیں ہو جاتا لیکن انہوں نے اپنی بات کے الٹ کام کرتے ہوئے خود اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔