کوئٹہ میں دہشت گردی کے ۲ مختلف واقعات میں سات مومنین شہید
کوئٹہ میں آج صبح خفیہ ایجنسیوں کے ایماء پر سعودی نواز دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو مختلف واقعات میں سات مومنین کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سبزی لانے والی گاڑی کو روک کر اس میں سوار افراد کو اتار کر لائن میں کھڑا کرکے انتہائی سفاکی کے ساتھ شہید کردیا۔ ۳ مومنین موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دو مومنین اسپتال کے راستے میں شہید ہوگئے۔
دہشت گردی کے دوسرے واقع میں تافتان اڈے پر ناصبی وہابی لشکر یزیدی کی فائرنگ سے ۲ مومنین مزید شہید ہوگئے۔ شہادتوں کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ۳۰ اگتست کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے سیشن جج ذولفقار نقوی کو انکے ڈرائیور اور گارڈ سمیت شہید کردیا تھا۔
کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کے پے در پے واقعات حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں اور شیعہ قوم میں ان شہادتوں سے پھیلنی والی بیچینی کسی بھی لمحے کیا رخ کر سکتی ہے شاید اس کا اندازہ حکومت کو نہیں۔
شہید ہونے والے ۵ مومنین کے نام یہ ہیں۔
نوروز علی ولد محمد رضا
علی بابا ولد حسنین علی
جواد ولد دوست محمد
سلمان ولد عبدالوحید
سید یوسف ولد سید انور