پاکستانی شیعہ خبریں

ملت جعفریہ ،اسلام اور ملک دشمن عناصر کو رسوا کر کے رہے گی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

raja nasirمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ لاہور پر پنجاب بھر کے اضلاع سے آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کے لئے سامراجی قوتیں ہر طرح کے حربے اور وسائل بروئے کار لا رہی ہیں لیکن ملت کی بیداری اور کربلا والوں کے درس حریت نے اس قوم کو ہر شہید کی شہادت کے بدلے میں رب ذوالجلال نے مزید متحد اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت کر کے قاتلوں اور شیطانی قوتوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دنیا میں سامراجی قوتیں اگر کسی سے خوفزدہ ہیں تو وہ صرف ملت جعفریہ ہے، دنیا میں واحد ملت تشیع نے ہر محاذ پر ان شیطانی قوتوں کا مقابلہ بھی کیا اور بدترین شکست سے دو چار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان میں جاری شیعہ کلنگ کے پیچھے امریکن اور اس کے نمک خوار طبقات کے ہاتھ ہیں، انشاء اللہ یہ ملت ان ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کو دنیا میں ذلیل و رسوا کر کے دم لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کہنے کو آزاد ہے لیکن کس کیلئے؟ عدلیہ آزاد ہے تو دہشت گردوں کے لئے، اپنے اقرباء کے لئے، سامراجی قوتوں کیلئے، جس ملک میں ایک ہی مکتب فکر کے دو ہزار سے زائد محب وطن شہریوں کو بیگناہ شہید کر دیا گیا ہو لیکن عدل و انصاف کے رکھوالوں کو ایک مذمتی لفظ تک بولنے کی جرات نہیں ہوئی، سیکڑوں بےگناہ شیعہ مسلمانوں کے قاتل کو رہا کر کے اس تکفیری اور قاتل گروہ کو یہ پروانہ دیا کہ وہ جب چاہے ملک کو فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کے دلدل میں دھکیل دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button