کراچی ۔ امریکی سعودی نواز دہشتگردو کی فائرنگ سے باپ بیٹا شہید پوتازخمی
کراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسلامک ریسرچ سینٹر کے چیئر مین اور پاکستان پیلگرم سوسائٹی کے وائس چیئرمین مختار اعظمی اور ان کا بیٹامحمد باقر شہید اور ان کا پوتا شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق شہید مختار اعظمی صدر کے علاقے میں موجود اپنی ایڈورٹا ئزنگ ایجنسی سے براستہ پرانی سبزی منڈی ناظم آباد میں واقع اپنے گھر کی جانب جارہے تھے کہ گھات لگائے کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کے دہشت گردوں نے پرانی سبزی منڈی کے نزدیک ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی نتیجے میں مختار اعظمی موقع پر ہی شہید ہوگئے ،جبکہ ان کا45 سالہ بیٹا محمد باقر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آغا خان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ااطلاعات کے مطابق شہید مختار اعظمی کاپوتا محمد علی شدید زخمی حالت میں آغاخان ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی