پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان میں جاری فرقہ واریت میں تیسرا ہاتھ ملوث ہے۔ آغا سید راحت حسین الحسینی

molana-rahat-hussaini-gilgaامام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقوی الہی کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، تقوی کے بغیر کامیابی کی امید کرنا بے سود ہے-

مومین کی پہچان تقوی الہی سے ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کا نوٹس لینا احسن اقدام ہے ۔ ملک میں جاری فرقہ واریت سے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔ اگر عالمی سطح پر امن وا مان کیلئے کام کرنے والے ادارے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی پر قبل از وقت نوٹس لیتے تو آج ملک کے کونے کونے میں بے گناہ شیعہ مومینن کو دہشت گردی کا نشانہ نہ بنایا جاتا ۔ ہم اُن تمام عالمی اداروں کے مشکور ہیں جنہوں نے ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی اور امید کرتے ہیں کہ فرقہ واریت کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کرئینگے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری فرقہ واریت میں بھی تیسرا ہاتھ ملوث ہے جو یہاں کے لوگوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہے ۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زاردری کی رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے ملاقات کرنے اور رہبر معظم سے ہدایات لینے کو ایک اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ ایران ہی پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا اور دے رہا ہے.
گلگت بلتستان کے عوام ملک دشمن اور علاقہ دشمن عناصر کیخلاف متحد ہو جائے اور آُپس میں اتحاد کی فضا کو قائم کرے ۔ملک میں جاری فرقہ واریت تشویناک ہے جس کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی پابندیوں اور تمام تر مشکلات کے باوجود ایران میں منعقد ہونے والے غیر وابستہ تحریک اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی ہے۔ جس سے واضع ہوگیا ہے کہ دنیا کے اہم ممالک مغرب کے پالیسیوں کیخلاف ہیں ۔ امریکہ کی کوشش ایران کو تنہا کرنا مقصود تھا مگر 120 ممالک کے اس جلاس میں شرکت نے مغرب کو پریشان کر دیا ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button