پاکستانی شیعہ خبریں

یاسر علی بنگش کی نماز جنازہ اے بی سینیا امام بارگاہ میں ادا کردی گئی

shaheedاطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نورانی کباب ہاوس سندھی مسلم سوسائٹی کے پاس کالعدم سپاہ صحابہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پارہ چنار سے تعلق رکھنے والا شیعہ نوجوان یاسر علی بنگش شہید ہوگئے تھے۔
شہید کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد اے بی سینیا، حیسینی امام بارگاہ میں ادا کردی  گی۔
جبکہ دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے گلبہار میں کالعدم سپاہ صحابہ کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کاشف امام ولد سید محمد امام زخمی ہوگیا، کاشف امام کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر کے مطابق کاشف امام کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سے آج صبح تک کراچی میں دو شیعہ مومنین کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں سے ایک شہید اور ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔ مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button