پاراچنار :شہداء کی نماز جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگئی میں ادا کردی گئی
ملک دشمن عناصر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے ہمارے مورا ل کو کم نہیں کر سکتے ہم جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں وطن دوست افراد ہیں
جو بھی ملک کی حفاظت کا ضامن ہے وہ دہشت گردوں کی زد میں ہے دہشت گرد سامراجی آلہ کار ہیں بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ،لیکن ہمیں تکلیف اپنی ریاست کی اس پالیسی سے ہے جو اہل تشیع کے قتل عام کے بارے میں اپنائی ہوئی ہے اس بات پر کسی قسم کا شک نہیں رہا کہ ریاستی ادارے اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں جان بوجھ کر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ہمارے قتل عام کے بعد صرف میڈیا پر کچھ دیر کے لئے مذمتی بیانات کے ٹریکر چلادئے جاتے ہیں اور پھر خاموشی چھا جاتی ہے گویا کہ حکمرانوں کو کام صرف مذمتی بیانات دینا ہی رہ گیا ہے
ہم پاراچنار بم دھماکے اور اس پر ریاستی خاموشی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور تمام ان افراد سے اپیل کرتے ہیں جو سچے اور محب وطن ہیں کہ وہ اس قسم کی کاروائیوں کی مذمت کریں۔