پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان میں کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ڈی پی افس اور ڈی ایس پیز کی گاڑیوں پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ احمد نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 14 جنوری کو ڈی پی او آفس پر اور 4 مارچ کو ڈی ایس پی غفور خان اور صلاح الدین کی گاڑی پر خودکش حملے کے ماسٹرمائنڈ مبینہ دہشت گرد احمد نواز کو ڈی پی او سہیل خالد نے گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔
ڈی پی او سہیل خالد نے بتایا کہ انسدادے دہشت گردی کی عدالت نے مبینہ دہشت گرد احمد نواز کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
ڈی پی او نے میڈیا کہ کے سامنے وہ وڈیو بھی پیش کر دیں جب ڈی پی او افس پر خود کش حملہ کرنے والے لونی کے علاقہ میں ٹریننگ کر رہے تھے اور انہیں احمد نواز کے گھر پر پولیس کی وردیاں اور خود کش جیکٹ پہنائی گئی تھیں۔

اس مبینہ دہشت گرد کا تعلق عمران گنڈا پور کے گروپ لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

ڈی آئی خان میں اب تک سینکڑوں اہل تشیع کو قتل کیا گیا ہے یہاں تک کہ جنازوں کے جلوس پر بھی حملہ کیا گیا اس کے علاوہ دسیوں پولیس اہلکار بھی لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا نشانہ بنے اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس دہشت گردکے توسط سے کتنے دہشت گردوں کو پکڑتی ہے یا پھر اپر سے آڈر آتا ہے کہ اسے چھوڑ دو ۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button