پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی، پولیس کی فائرنگ، متعدد مومنین زخمی
اطلاعات کے مطابق رسول خدا کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف کراچی میں شیعان حیدر کرار کی جانب سے احتجاج ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا ریلی جیسے ہی امریکی قونصل کے قریب پہچی متعصب پولیس اہلکاروں نے شدید فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مومنین زخمی،
فائرنگ کے نتیجے میں 8 مومنین زخمی بھی ہوگئے زخمی مومنین کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ البتہ علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ شرکائے ریلی اپنی منزل امریکی قونصل خانے میں پہچنے میں کامیاب ہوگئے۔
واضع رہے کہ گزشتہ چند دن پہلے ملک امریکہ میں ایک اسلام مخالف فلم نشر کی گئی تھی فلم کے مناظر میں ملکہ عرب جناب خدیجہ اور رسول خدا کی شان میں شدید گستاخی کی گئی تھے۔