پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: ناموس رسالت کے زخمی رضا تقوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے شہید ہوگئے۔

raza bhaiاطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں لبیک یارسواللہ ریلی میں متعصب پولیس اہلکاروں کی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے رضا تقوی زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن رسول خدا حضرت محمد(ص) اور ملکہ عرب جناب حضرت خدیجہ کی شان میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف ہزاروں مومنین و مومنات نے شہر کراچی میں امریکی قونصل کی طرف مارچ کیا تھا۔ شرکائے ریلی امریکی قونصل کو ایک احتجاجی یاد داشت دینا چاہتے تھے، جب شرکائے ریلی امریکی قونصل کے قریب پہچے تو متعصب پولیس اہکاروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مومومنین زخمی ہوگئے، انھیں زخمیوں میں سے ایک زخمی سید رضا تقوی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہید کے جسد خاکی کو آغا خان اسپتال سے انچولی مسجد خیر العمل امام بارگاہ شہدائے کربلا منتقل کردی گئی ہے۔ شہید کی نماز جنازہ آج 4 بجے دوپہر انچولی امام میں ہی ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button