پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ: ناصبی دہشت گردوں کا زائرین پر حملہ،بم دھماکے میں چھہ زائرین شہید

awerasبلوچستان کے علاقے مستونگ کے مقام پر ایران سے آنے والی ایک زائرین کی بس پر ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں چھ زائرین شہید اور متعدد زخمی ہیں۔۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران سے واپس پاکستان آنیو الی زائرین کی بس پر مستونگ کے علاقے کھنک میں ایک بم حملہ کیا گیا ہے جس میں چھ زائرین شہید اور متعدد زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زائرین ایران سے فرزند رسول اکرم (ص) حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور بی بی فاطمہ معصومہ قوم سلام اللہ علیہا کی زیارات سے واپس پاکستان لوٹ رہے تھے اور تفتان سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوئے تھے تاہم مستونگ کے علاقے کھنک میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے بم حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں چھ زائرین امام رضا علیہ السلام موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔واضح رہے کہ زائرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

آخری موصولہ اطلاعات کے مطابق تاحال زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد کے لئے ایمبولینس نہیں پہنچی ہیں جبکہ متعدد زائرین امام رضا علیہ السلام شدید زخمی حالت میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button