پاکستانی شیعہ خبریں

شہید علی رضا تقوی کے قتل کا مقدمہ امریکن قونصل جنرل کے خلاف درج کیا جائے گا

SAM 1010مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،علامہ حسن ظفر نقوی(مرکزی ترجمان )،مولانا صادق رضا تقوہ (رہنما مجلس وحدت مسلمین کراچی و برادر شہید علی رضا تقوی ) نے پاک محرم ہال میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت خدیجہ الکبریٰ (س) کی شان میں گستاخی پر مبنی اسلام مخالف فلم  کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور گذشتہ روز شہر کراچی میں عاشقان رسول اکرم (ص) کی جانب سے امریکن قونصلیٹ کی طرف نکالی جانے والی ”لبیک یا رسو ل اللہ “ ریلی پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے بد ترین تشدد اور فائرنگ سے شہید ہونے والے علی رضا تقوی شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کاکہنا تھا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) اور ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ (س) کی شان میں گستاخی پر مبنی اسلام مخالف فلم در اصل عالمی صیہونزم اور عالمی استعمار امریکہ کی جانب سے اسلام کے خلاف جنگ کا کھلا اعلان ہے ،پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ ایک ناقابل معافی گناہ اور جرم ہے اور عاشقان رسول اکرم (ص) امریکہ اور اس کی جانائزاولاد اسرائیل کی جانب سے ہونیو الی اسلام مخالف سازشوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ ہم گذشتہ روز شہر کراچی میں اہانت پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف نکالی جانے والی ”لبیک یا رسول اللہ “ ریلی کے شرکاءپر فائرنگ اور شہید علی رضا تقوی کے قتل کا ذمہ دار کراچی میں موجود امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈ مین ،آئی جی سندھ فیاض لغاری اورایڈشنل آئی جی سندھ پولیس اقبال محمود،ڈی آئی جی سائوتھ مشتاق مہر اور امریکی قونصلیٹ کی سیکورٹی اور پولیس اہلکار کو سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جو کہ ایک عاشق رسول (ص) کے قتل کے ذمہ دار ہیں ،ایف آئی آر میں انہی افراد کو نامز د کیا جائے گااور اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو ہم پوری حکومت کو اس میں ملوث سمجھیں گے اور پھر اس میں حکومت کو بھی نامزد کیا جائے گا ،یہ تمام افرا دائرہ اسلام سے خارج ہیں کہ جنہوں نے امریکی خوشنودی کی خاطر اپنی عاقبت کو برباد کر دیا اور نہتے عاشقان رسول (ص) پر گولیاں برسا کر اپنی دنیا و آخرت برباد کر لی۔ان قاتلوں کا کردار بھی توہین آمیز فلم بنانے والے دہشت گردوں کی طرح ہے اور اسلامی مملکت میں عہدوں پر براجمان یہ افسران بھی روز محشر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی(ص) کی شفاعت سے محروم رہیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں بسنے والے ہر اس شخص سے اپیل کرتے ہیں کہ جس کے دل میں عشق رسول اکرم (ص) موجود ہے کہ وہ جمعہ ۲۱ ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا حصہ بنتے ہوئے عالمی سامراج امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ جمعہ ۲۱ستمبر کو توہین رسالت و اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف احتجاجاً عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور گستاخِ رسول اکرم (ص) اور اسلام مخالف امریکی فلم کے بنانے والوں کے خلاف سرکاری سطح پر احتجاج کیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ پیغمبر اکرم حضرت محمدمصطفی(ص) جو کہ تمام جہانوں کے لئے رحمت العالمین ہیں کی شان میں کی جانے والی اہانت کے خلاف مسلم امہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں اور عالمی دہشت گرد شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شریک ہوں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم آج پوری دنیا پر یہ بات عیاں کر دینا چاہتے ہیں کہ ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں کی جانے والی امریکی اہانت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،ابھی امریکہ سمیت پوری دنیا اور اسلام دشمن قوتوں کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی اہانت ایک نا قابل معافی فعل ہے اوراگر اہانت آمیز اسلام مخالف فلم کو ریلیز کیا گیا تو ہمارا احتجاج کا طریقہ کچھ اور ہو گا ہم صرف مظاہروں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ امریکہ کیلئے زمین تنگ کر دیں گے ،ہمارے احتجاج کو آخری اقدام نہ سمجھا جائے بلکہ ابھی ہمارے پہلے قدم اٹھے ہیں اور اگر عالم مغرب کی جانب سے اسلام کے خلاف سازشیں جاری رہیں تو پھر سنگین نتائج کے ذمہ دار خود مغرب کی حکومتیں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھر میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں اور ناموس رسالت (ص) کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ شہدائے ناموس رسالت (ص) ہیں جن کو دنیا و آخرت میں پیغمبر اکرم (ص) کی شفاعت نصیب فرمائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button