پاکستانی شیعہ خبریں
امریکی سفارتخانوں کا گھیراؤ کرنے پر ، غازی فورس نامی گروہ کو شیعہ شخصیات اور امام بارگاہوں کو ٹارگٹ کرنے کا ہدف دیدیا گیا، باخبر ذرائع
انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں امریکی سفارتخانوں اور کونصلیٹ کے گھیراؤ نے امریکی ایوانوں میں لرزا طاری کردیا ہے، توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف بالخصوص ملت تشیع اور بالعموم دیگر مکاتب فکر کے احتجاج نے دنیا کی توجہ اس حساس ایشو پر مرکوز کردی ہے جس پر ایک پلان کے تحت غازی فورس نامی گروہ پر مشتمل کچھ افراد کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پہنچا دیا گیا ہے، اس گروہ کا ٹارگٹ شیعہ شخصیات، علماء، اور امام بارگاہیں ہیں۔جس کا مقصد شیعہ گروہوں کی حالیہ فعالیت کو روکنا ہے۔ حساس اداروں نے غازی فورس کے ایک فرد کی کال ٹیپ کی ہے جس میں لاہور میں کارروائی کرنے اور وہاں افراد کی موجودگی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ حساس اداروں نے پنجاب حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔