پاکستانی شیعہ خبریں

میں بھی اپنے شہید بابا کی طرح شہید ہونگا، فرزند شہید علی رضا تقوی (رہ

shaheed ali raza faimlyشہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی (رہ) کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ شہید کے سب سے بڑے فرزند سید علی قاسم تقوی جو چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہیں، نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے میرے بابا شہید ہوئے ہیں، میں بھی شہید ہونگا، مجھے فخر ہے کہ میں ان کا بیٹا ہوں۔ فرزند علی قاسم نے اس کمسنی میں اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح بابا کا نام ساری دنیا میں روشن ہوا ہے، میں بھی شہید ہو کر نام روشن کروں گا۔ علی قاسم نے کہا کہ وہ مجھے بہت یاد آتے ہیں، وہ میری ہر بات مانتے تھے، ہمارے ساتھ کھیلتے تھے۔ انہوں نے اپنے شہید بابا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بابا آپ فکر نہ کریں، جس طرح آپ سب کا خیال رکھتے تھے، میں بھی سب کا بہت اچھی طرح خیال رکھوں گا۔

شہید علی رضا تقوی (رہ) کی بڑی دختر سیدہ خدیجہ بتول تقوی جو کہ چوتھی کلاس کی طالبہ ہیں نے اپنے شہید والد کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے بابا ایک عظیم شہید ہیں اور میں ایک شہید کی بیٹی ہوں۔ انہوں بتایا کہ وہ ہم سب بہن بھائیوں سے بہت پیار کرتے تھے اور ہم بھی اپنے بابا سے بہت پیار کرتے تھے، ہماری ساری باتیں مانتے تھے، ہماری ہر خواہش پوری کرتے تھے۔ دختر سیدہ خدیجہ نے بتایا کہ ان کے والد دوسرے لوگوں کی بھی فکر کرتے تھے، دوسروں کے بھی بہت کام آیا کرتے تھے۔

شہید کے کمسن فرزند سید محمد حسن تقوی جو KG-2 میں زیر تعلیم ہیں، نے کہا کہ ہمارے بابا کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے پاس بلایا ہے، وہ ان کی ریلی میں گئے تھے اور وہ اللہ کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنے بابا سے بہت پیار کرتے ہیں اور بابا بھی ان سے پیار کرتے تھے۔ کمسن محمد حسین نے کہا کہ ہمیں بابا بہت یاد آتے ہیں۔ شہید علی رضا تقوی (رہ) کی کمسن دختر سیدہ زینب تقوی جو کہ نرسری کلاس میں پڑھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے بابا بہت اچھے ہیں، وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button