پاکستانی شیعہ خبریں
اہل تشیع کی عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ، سکیورٹی الرٹ کر دی گئی
حساس اداروں کی اطلاع پر وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کا ’’غازی گروپ‘‘ ملک میں اہل تشیع کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہل تشیع کی تمام عبادت گاہوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے اور عبادت گاہوں کو جانے والے تمام راستے سیل کرکے شوٹر تعینات کر دیئے ہیں۔