کراچی:امریکی سعودی نواز دہشت گردوں کی فائرنگ سے باپ بیٹے شہید
نمائندے سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 شیعہ مومن شہید ہوگئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے کھارادر پان منڈی کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 شیعہ مومنین 25 سالہ عباس رضا ولد محمد رضا، 35 سالہ کمیل رضا ولد محمد رضا، 50 سالہ محمد رضا ولد علی، شہید ہوگئے۔ جبکہ ایک مومن 35 سالہ علی رضا ولد برکت علی زخمی ہوگئے۔ زرائع بتاتے ہیں کہ چاروں مومنین کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہیں۔کمیل رضا اور عباس رضا سگے بھائی ہیں، جبکہ شہید ہونے والے محمد رضا ولد بتائے جارہے ہیں
شہید اور زخمی ہونے والے مومنین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں مومنین کی بہت بڑی تعداد پہچنا شروع ہوگئی ہے۔ شہیدوں کے جسد خاکی کو فاظمیہ غسل خانہ خراسان امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعہ کے بعد ملت تشیعُ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انتظامیہ، حکومت اور سکیورٹی اداروں پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے کھلے عام دہشتگردی کراچی کی بہادر پولیس کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشانہ ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، جمہوریت کے نام پر کالعدم تنظیموں کی آزادی منظور نہیں کی جاسکتی۔
دوسری طرف کراچی کے علاقے خراسان امام بارگاہ میں شیعہ مومنین کی طرف سے شیعہ اسیروں کی رہائی کے لیے احتجاج جاری ہے۔ اس ملک کا عجیب نظام ہے یہاں مقتول گرفتار اور قاتل کو آزادی دی جاتی ہے۔