کراچی: بے گناہ شیعہ نوجوان اسیروں کی رہائی کے لئے احتجاجی دھرنا ،شیعہ نوجوانوں کو رہا کر دیاگیا
اطلاعات کے مطابق شیعہ تنظیموں کی جانب سے دئیے گئے احتجاجی دھرنا کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ہے اور انتظامیہ نے گرفتار کئے گئے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کراچی میں کالعدم دہشت گردگروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10شیعہ عمائدین ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں سے تین کی نماز جنازہ کل نمائش چورنگی ر ادا کی گئی تھی جبکہ ایک انچولی میں ادا کی گئی تھی ،اسی طرح آج بھی نمائش چورنگی پر شہید ہونے والے تین شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی تاہم نامز جنازہ سے قبل شیعہ تنظیموں کی جانب سے بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے احتجاجی دھرنا دیا جس کے بعد پولیس انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی اور تمام شیعہ نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا۔
کامیاب احتجاجی دھرنے کے بعد شہید ہونے والے تین شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد ایک شہید کے جسد خاکی کو خیر پور روانہ کر دیا گیا جبکہ دو شہداء کے جنازوں کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔