ٹارگٹ کلنگ نہ رکی تو گورنر ہاوس اور وزیراعلی ہاوس کا گھیراو کریں گے ، مولانا مرزا یوسف حسین
رہنماوں نے کہا کہ ہمیں باخبر ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان میں امریکن قونصل خانوں پر لبیک یارسول اللہ(ص) کا پرچم لہرانے کی سزا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو شروع کرنے کے لئے کالعدم تنظیموں کو یہ ٹاسک دیا گیا ہےاورکالعدم تنظیموں کے دہشت گرد سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شیعہ افراد کا قتل عام کر کے امریکیوں سے اس کا معاوضہ وصول کریں گے۔ رہنماوں نےکہا کہ ملکی سالمیت کے لئے ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، ہم حکومتی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے ہرگز مطمئن نہیں بلکہ ہمیں یہ یقین ہے کہ ہماری نسل کشی میں ریاستی اداروں کا بھی برابر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی قاتل نہ پکڑا جانا اور پے در پے تشیع کے قتل عام یہ حکومتی عناصر کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔رہنماوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور اسلام میں ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے،ہمیں معلوم ہے ریاستی ادارے اس وقت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اگر حالات ایسے رہے تو ہم عزت کی موت کوذلت کی زندگی پر ترجیح دیتے ہوئے ملک گیر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور ملک دشمن عناصر کو بتا دیں گے کہ حیدر کرار(ع) کے ماننے والے سر تو کٹا سکتے ہیں لیکن جھکا نہیں سکتے۔