کالعدم جماعت نے ثابت کر دیا کہ وہ گستاخان رسول (ص) کے حامی ہیں، سید ابو ذر غفاری
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ امریکی قونصلیٹ پر پرچم اسلام لگانے والے شجاع فرزندان اسلام ہیں نہ کہ شرپسندوں کی طرح مال غنیمت عوام کا مال لوٹنے والے جو گزشتہ دنوں سب پر واضح ہو چکا ہے اور انتظامیہ کی شرپسندوں کی پشت پناہی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خود فساد کروانا چاہتی ہے، جس طرح کراچی اور اسلام آباد میں یوم عشق رسول اللہ ص میں کالعدم جماعت نے لوٹ مار کی کل کی ریلی میں بھی کالعدم جماعت فساد کر کے امن و امان کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی املاک بینک وغیرہ لوٹنے کے درپے تھے مگر انکی یہ سازش ملت جعفریہ کے بابصیرت علمائے کرام نے خاک میں ملا دی۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی پی او کو فی الفور تبدیل کیا جائے اور جن شرپسندوں نے حرمت رسول اللہ ص ریلی کو نشانہ بنانے اور تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش کی ہے ان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔