پاکستانی شیعہ خبریں

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد نقوی متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لیئے سرگرم

sajid abulkhairلاہور میں پیر اعجاز ہاشمی کی رہائش گاہ پر اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے ۔ دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے، ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمن پاکستان اور عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ایسے میں دینی جماعتوں اور خصوصاً ایم ایم اے کی بحالی کی جتنی ضرورت آج ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ ملاقات میں جے یو پی کے رہنما پیر اعجاز احمد ہاشمی، علامہ قاری محمد زوار بہادر، رشید احمد رضوی، بیرسٹر اویس رضا جبکہ اسلامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین نقوی بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button